لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی مایہ ناز آل رائونڈر ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گی۔ ملائیشیا میں ہونے والی انگلینڈ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کا بھی حصہ ہے۔ثنا میر نے کہا کہ مستقبل کے لئے اپنے ٹارگٹ سیٹ کر رہی ہوں جس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔