اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی پر کرکٹ ٹرانسمیشن میں مسئلہ کشمیر پر بات کی تو بھارتی کرکٹر تلملا اٹھے ۔ بھارتی کرکٹر سندیل پاٹل نے کہا کہ کشمیر کو بیچ میں نہ لائیں کرکٹ پر بات کریں۔ کشمیر کا نام سنتے ہی بھارتی پینل پر گھبراہٹ طاری ہوگئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے کشمیروالوں سے پوچھنا چاہئے ۔کشمیر والے جو کہیں وہ کرلیں تو مسئلہ ختم ہوجائیگا۔