لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ وہ اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، یہ کافی اہم سیریز ہے جس سے کرکٹرز کو اپنی روٹین کی زندگی میں واپسی کا موقع ملے گا۔ایک انٹرویو میں 31 سالہ کرکٹر عماد نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی اپنے اپنے اسپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد معمولات بحال ہوں، میری بھی خواہش ہے کہ کرکٹ کے ایکشن میں جلد واپس آں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجوزہ شیڈول کے مطابق اگست سے انگلینڈ میں اسے 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ میچز ساتھمپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے اور عماد وسیم وائٹ بال ٹیم کے ریگولر ممبر ہونے کی وجہ سے 25 رکنی اسکواڈ کا یقینی حصہ بھی ہوں گے ۔عماد نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے کافی اہم ہے ، اس دورے کے ساتھ کرکٹ کی روٹین کی بحالی کی جانب بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ بند دروازے کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر ہو یا تماشائیوں کے سامنے ، اِس وقت کھلاڑی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔