لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ہفتہ کو شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل عبدالقادر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو تینوں سنٹرز پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور ایبٹ آباد میں کھیلے گئے ۔اس دوران کھلاڑیوں نے سابق سپنر بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری لیگ سپنر نے عالمی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا جو قابل ستائش ہے ۔