ووسٹر (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کوکوویڈ 19 کے باعث سٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر خود ہی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔ مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ یہ ٹور غیرمعمولی حالات میں ہو رہا ہے ، یہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نہ تو تماشائی موجود ہیں اور نہ ہی تجزیہ کرنے کے لئے میڈیا نمائندگان لہٰذا ان کھلاڑیوں کو اپنے گروپ سے ہی متاثر ہونا ہے اور ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔