لاہور( سپورٹس ڈیسک ) کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جس وقت سے میں گزرا ہوں، اللہ کرے وہ وقت کسی پر نہ آئے ، میری فیملی نے مجھے گرنے نہیں دیا اور میں واپس میدان میں آیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا، جس سے میرا حوصلہ بڑھا، قومی ٹیم کے لیے مجھے منتخب کرنا سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مرضی ہے ، فٹنس مزید بہتر کرنے کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے لیگز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونا خوش آئند ہے۔