سڈنی(سپورٹس ڈیسک) شیفیلڈ شیلڈ مقابلے میں آخری چار برس میں کوکابورا اور ڈیوکس دونوں گیندوں کا استعمال کرنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سیزن میں صرف کوکابورا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ میں ایشز پر قبضہ کرنے کی اپنی کوششوں میں بار بار ناکامیاں کے پیش نظر سی اے کو 2016-17ء کے سیزن سے ڈیوکس گیندیں ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال کرنے پر مجبور کر دیا تاہم آسٹریلیا نے بالآخر انگلینڈ میں ایشز برقرار رکھنے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مستقل طور پر جانچنے کے کے بعد ڈیوکس گیندوں کو مسترد کردیا ہے ۔ آسٹریلیا کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ پیٹر روچ نے کہا ہے کہ ڈیوکس بال کا تعارف قابل قدر رہا ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک ایشیز سیریز تک کی برتری جہاں ہمارے انگلش مخالفین ڈیوکس کا استعمال کرتے ہیں۔