نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کسان حکومت کیخلاف ڈٹ گئے ۔بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آئی ہے کسانوں نے نام نہاد یوم جمہوریہ پر دہلی والوں کے دل دہلانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔مذاکرات کا 19جنوری کو دوسر ا رائونڈہوگا، کسانوں نے 26 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی ریلی کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا بھی اٹل فیصلہ کیا ہے ،کسان رہنما ڈاکٹر درشن پان کا کہنا ہے کہ وزیر زراعت نے متبادل تجاویز پر بھی کان نہیں دھرے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں شدت آگئی، مختلف ریاستوں سے مظاہرین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر دہلی والوں کے دل دہلانے کی تیاریاں کرلیں گئیں، کسان رہنماؤں نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے۔