سمبڑیا ل (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے اپنے دور اقتدار میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے تھے اور کسانوں کو سہولیات فراہم کر کے زراعت کے شعبہ سے کثیر زرمبادلہ کمایا اور آج بھی اگر ہم اپنی زراعت پر خصوصی توجہ دیں تو ہماری معیشت خوشحال ہو سکتی ہے ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاشتکاروں کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہوئے آج بھی ان کے حل کے لئے ہر محاز پر کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان ہماری طاقت ہیں۔ کسانوں کے مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی70فیصد آبادی کا تعلق براہ راست زراعت سے تعلق ہے اور زراعت کے شعبہ پر ہماری حکومت دلچسپی لیتی رہی ہے اورآئندہ بھی کسانوں کا دفاع ہر محاز پر کریں گے اور سرکاری محکمے کسانوں کو ریلیف دینے اور ان کے جائز مسائل فوری حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو ہماری معیشت خوشحال ہو سکتی ہے ۔