لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسازوں اور ہدایتکاروں نے اپنی مکمل ہونے والی فلموں کو رواں سال فروری اورمارچ میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ، آنے والے دنوں میں سینماؤں کے حصول کے لئے تگ و دو شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فلم لیجنڈ آف مولا جٹ ،دہلی گیٹ، رنگ عشقے دا،لندن نہیں جاؤں گی ،قائد اعظم زندہ باد،دل فروش ،چھتیس گڑھ ، کنڈی نہ کھڑکا سمیت دیگرفلموں کی کورونا وباء کی وجہ سے نمائش التواء کا شکار ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء میں کمی آنے کے بعد فلمسازوں اورہدایتکاروں نے فلموں کی نمائش کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیں فروری کے آخری یا مارچ میں نمائش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں سینماؤں کے چناؤکے بارے میں بھی مشاورت کی جارہی ہے اورحتمی فیصلے کے بعدبکنگ کرائی جائے گی۔