مکرمی! میرا نام اشرف خان ہے۔ محنت مزدوری کرتا ہوں۔ میری 10 سالہ بیٹی آمنہ کینسر کی مریض ہے اور اس کا کینسر سٹیج ون پر ہے جس کا علاج جاری ہے۔ کافی عرصہ سے لوگوں سے ادھار لے کر بیٹی کا علاج کر رہا ہوں۔ اہل ثروت لوگوں سے علاج کیلئے مدد کا طلبگار ہوں۔ ڈاکٹروں نے ایک امید کی کرن دکھائی ہے کہ آمنہ ٹھیک ہو سکتی ہے اگر اسے XELOBA نامی انجکشن ہر ہفتے پانچ ماہ تک لگائے جائیں جبکہ ایک انجکشن کی قیمت 8 ہزار روپے ہے اور اس کے 20 ٹیکوں کی قیمت 1,60,000/- (ایک لاکھ ساٹھ ہزار) روپے ہے۔ اگر یہ انجکشن میری بیٹی کو لگائے جائیں تو وہ مکمل صحت یاب ہو سکتی ہے اور وہ دوبارہ سکول جا سکتی ہے۔ اہل ثروت لوگوں سے درخواست ہے کہ میری بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھ کر میری مالی مدد کریں تاکہ اس کی زندگی بچائی جا سکے۔ اگر کوئی صاحب XELOBA انجکشن خرید کر بھجوا دیں تو اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ اگر کوئی ان انجکشنوں کی رقم بھیجیں تو وہ بھی ٹھیک ہے۔ اشرف خان ولد محمد خان سکنہ دھوبی گارڈ پوسٹ آفس پوسٹل مال پلوسئی روڈ پشاور۔ رابطہ نمبر 0315-4436464