لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی ایگروبیس انڈسٹریز لاہور چیمبرآف کامرس محمد ارشدنے دوہرے ٹیکس کے خاتمہ کیلئے وفاقی و صوبائی ٹیکسوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی سکیموں کے اجراء سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ کاروباری جگہوں پر انسپکشن کو ختم کرنے سے صنعتی شعبہ میں خوف وہراس کا خاتمہ ہوگا۔ انڈسٹریل کلسٹر زکی ڈویلپمنٹ اور ون ونڈو کی سہولت سے صنعتی شعبہ کے مسائل فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔