لاہور( پ ر )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ دس مزید اداروں کی نج کاری کا حکومتی اعلان مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کسی ایک ادارے کی نج کاری بھی نہیں ہونے دے گی ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے ان گنت افراد کی بیمہ پالیسی خطرے میں پڑجائے گی ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے تحفظ کے لئے ہے لیکن اس کی نج کاری کا عندیہ دے کر عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا جارہا ہے ، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان سے مزید شرائط منوانا چاہتا ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں سرکاری اداروں کی نج کاری کے منصوبہ کی تیار ی شامل ہے ،پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتی آئی ہے اور اب بھی عوام سرکاری ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ،ان ملازمین کے حقوق کی جنگ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔