لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی نوجوان کرکٹر سے زیادہ فٹ ہوں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے ۔ جب آپ زیادہ کھیل لیتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ کو کس طرح کی فٹنس درکار ہے تاکہ آپ کی کارکردگی میں مستقل مزاجی رہے ۔میری اپنی سوچ یہ ہے کہ سینئر کرکٹر ہونے کے ناطے آپ جب تک کھیلیں ٹیم پر بوجھ نہ بنیں۔