تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ریاست کے خلاف جنگ نہیں چھیڑے گا۔ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونیوالے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی ریاست یا ملک کیخلاف جنگ نہیں چھیڑا گا ۔دوسری جانب ایران کی خبر گان کونسل کے ارکان میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب اور طریقہ انتخاب کے حوالے سے اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں۔ خبر گان کونسل کے ارکان میں خامنہ ای کے جانشین کی نامزدگی اور امیدواروں کے ناموں کے اعلانات کے طریقہ کار پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔