مکرمی !مودی سرکار نے کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کردی ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ہے کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ایک طرف بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف عالمی برادری کی خاموشی پاکستان کی طرف سے بھی صرف مذمتی بیانات کے علاوہ اور کوئی سخت ردعمل نہیں آیا کشمیر ہو یا فلسطین افغانستان یا برما ہر جگہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی پاکستان نے کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے یوم آزادی کو کشمیری عوام کے نام کردیا اور بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا ۔ اس موقع پر پاکستانی قوم کو 1965ء کی طرح متحد ہونا پڑے گا اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا ۔ عالمی برادری کو بھی بھارت کے ظالمانہ اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور کشمیر پر مظالم کو فوری رکوایا جائے۔ کاوش میمن (وفاقی اردو یونیورسٹی،کراچی)