لاہور(نامہ نگار خصوصی)مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کے خاتمے کے خلاف وکلا اور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ، بھارتی اقدام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی اوربھارتی بربریت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کی ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،مودی کے پاگل پن سے دنیا کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قانون دان مخدوم وسیم قریشی نے کہاستر سال کا ظلم، بربریت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا،بھارت خطے میں سرد جنگ کرنا چاہتا ہے ۔