سرینگر(کے پی آئی،این این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قتل عام میں اضافے ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف مکمل ہڑتال رہی،زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔بھارت امریکہ سے گاڑیوں کیلئے جدید سکینر درآمد کرے گا،کریک ڈائون میں مزید 15نوجوان گرفتار کرلئے گئے ،نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عہدیداروں کی سکیورٹی دانستہ طور واپس لی جارہی ہے ،بانڈی پورہ میں حادثہ میں 3بھارتی اہلکاروں سمیت 7زخمی ہو گئے ،کپواڑہ میں آتشزدگی سے 4گھر مکان خاکستر ہو گئے ،ملازمین کے مظاہرے اور متنازع فلم پر تنقیدجاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فو ج نے نوجوانوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا ہے اس دوران پتھر بازی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے 15کو حراست میں لیا گیا ے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں کی سکیورٹی کو جان بوجھ کر واپس لیاجارہا ہے۔