لاہور( سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بدترین جیل بنا رکھا ہے نہتے عوام پر بھارتی افواج ظلم وبر بریت جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت کے اس رویے سے خطے کا امن تہہ وبالا ہو جائے گا ۔ ایسے میں مسئلہ کشمیر کا حل بے حد ضروری ہے اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہواتو دو ایٹمی قوتوں کے تصادم سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المرکزالاسلامی لاہور کینٹ میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،محمد ارشد مہر ،مولانا محمد سلیم اعوان ، رشید احمد رضوی ،مفتی جمیل رضوی ،مولانا حاجی شوکت علی ،قاری لیاقت علی رضوی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔