لاہور( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے پنجاب حکومت جشن منا رہی ہے ،نہتے کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے پنجاب حکومت میلے میں مگن ہے ۔ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اپنے آبائی ضلع میں سرکاری وسائل پر ڈویثزنل اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ناچ گانے کی محفلیں منعقد کروا رہا ہے وزیر اعلی کی اس بے وقوفانہ حرکت نے پورے صوبہ پنجاب بالخصوص ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام کے سر شرمندگی سے جھکا دیئے ہیں ۔