لاہور(خصوصی نمائندہ)نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چودھری محمدسرورنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کا سب سے اہم ایشو ہے اسکو حل کر نا ہوگا ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ملک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں مگر پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کر کٹرنوجوت سنگھ سدھو کے اعزاز میں ناشتہ کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چودھری محمدسرورنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن ومحبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیں دیں ہیں ۔