اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کے زیراہتمام کشمیر ملین مارچ آج ہو گا، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،جناح ایونیوکو پاکستانی و کشمیری پرچموں سے سجا دیا گیا۔مارچ کی قیادت جنرل حمید گل مرحوم کی بیٹی عظمیٰ گل کریں گی۔کشمیر ملین مارچ میں اہم ملکی سیاسی،سماجی و کشمیری شخصیات شریک ہوں گی۔کشمیر ملین مارچ کا آغاز دن ایک بجے ہو گا۔پانچ کلو میٹر دنیا کا طویل ترین کشمیر کا پرچم لہرا کر اہل کشمیر سے منفرد اظہار یکجہتی کیا جائے گا،کارواں میں جڑواں شہروں و گرد ونواح سے لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے ۔شہر کی اہم شاہراؤں پر اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی والے بڑے فلیکس و بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔رات کو شہر بھر میں بڑی سکرینوں پر کشمیر ملین مارچ کا پرومو دکھا کر شہریوں سے کشمیر ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کی جاتی رہی ۔