شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے وارث شاہ ؒ آرٹس کونسل انٹرنیشنل اور مقامی کامرس کالج کے زیر اہتمام کل پاکستان محفل مشاعرہ سروسز کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت پنجابی و اردو زبان کے منفرد لہجے کے شاعرو ادیب نصیر احمد بلوچ نے کی،مہمانان گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ، ایوب کموکا اورارشد نعیم تھے سپاسنامہ کالم نگار صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی نے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض سید شبیہہ الحسنین زیدی نے سرانجام دیئے ، دیگر شعراء کرام میں سیدنعیم گیلانی ، شارق نظامی، عرفان گوہروریا، اظہر عباس، آفتاب نواب، علی آصف، محسن انصاری،ام عمارہ، اقصیٰ ارم راجہ ، بلا دردی گل و دیگر شامل ہیں، شعراء کرام نے آزادی کشمیر کے حوالے سے انقلابی کلام پیش کیا۔