لاہور(کلچرل رپورٹر) نے کشمیر انڈر لاک ڈاؤن کے موضو ع پراوریجنل مختصر فلم 'Article 370' ریلیز کردی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم See Prime کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرپہلی اوریجنل مختصر فلم'Article 370'ریلیزکردی گئی ہے جس میں کشمیر ان لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے ' 'Article 370'میں کشمیر کی وادی میں ایک پرسکون زندگی گزارنے والی لڑکی گل رعنا کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنی زندگی میں زیادہ خوشگوار دنوں کا انتظار کررہی تھی۔ تاہم سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔''Article 370' اس کے دل ٹوٹ جانے ، قربانیاں دینے اور تباہ کن حالات سے نکلنے کی کوشش کے واقعات پر مبنی جذباتی کہانی ہے ۔'Article 370کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا،"ہم See Prime کے بینر تلے اپنی پہلی مختصر فلم کیلئے اس سے بہتر موضوع کا انتخاب نہیں کرسکتے تھے ۔