مکرمی !لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور دہشت گردی جاری ہے۔ گزشتہ روز بنڈالہ ویلی میں 19 سالہ علی رضا ولد غلام حسین بھارتی فوج کی ٹارگٹ فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ قابض فوج کے مورچوں کے سامنے کئی کلومیٹر زرعی اراضی پر فصلوں کی کاشت بھارتی فوج نے متاثر کر رکھی ہے۔ بھارتی فوجوں نے سرحدوں پر اور مقبوضہ کشمیر میں جو جارحانہ روی اختیار کیا ہوا ہے‘ اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔پاکستان شروع سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انشاء اللہ آخری دم تک کھڑا رہے گا ۔ (حاجی مقبول احمد شیخوپورہ )