لاہور (سٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 73برس پورے ہونا، اقوام متحدہ اورپوری عالمی دنیا کے چہروں پر سیاہ دھبہ ہے ۔ ہندوستان نے ظلم وبربریت کی تمام حدیں عبورکردی ہیں۔ 448روز گزر چکے ہیں ہندوستان نے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے ۔ جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو آزادی کشمیر سمینار پریس کلب میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف شہر لاہور کے باسیوں نے ہمیشہ کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا ہے اورآئندہ بھی سرانجام دیتے رہیں گے ۔