نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ساکھ سے متعلق صحیح سوالات اٹھائے ، ہمیں کئی معاملات پر اپنی واضح پوزیشن لینا ضروری تھی ،اقوام متحدہ کو سپورٹ کرنا ہو گاچھوڑ نہیں سکتے ۔دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے ۔مفادات کی وجہ سے کئی ممالک نے مسئلہ کشمیر پر منہ بند کر رکھے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندہ کریں گے ۔ ترک صدر کا کشمیر ایشو پر بیان حوصلہ افزا ہے ۔کشمیر ایشو پر یو این او کے سیکرٹری جنرل کا 8 اگست کا بیان بڑاواضح ہے ۔اقوام متحدہ کو کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانی چاہیے ۔ بھارت چھوٹے ممبر ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے لیکن اسکو ہر میدان پر منہ کی کھانا پڑ رہی ہے ۔