لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمئر لیگ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ لیگ کی فرنچائز مظفر آباد ٹائیگرز نے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کر دیا۔لیگ ذرائع کے مطابق سکواڈز کے لئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 3جولائی کو ہو گا۔چار سے چودہ اگست تک کھیلی جانے والی اس لیگ میں چھ فرنچائز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ان میں مظفرآباد ٹائیگرز, میر پور رائلز, باغ سٹالئینز,کوٹلی لائنز, راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیزواریئرز شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے لئے پک آرڈر کا اعلان کر دیاگیا۔پہلی پک باغ سٹالئینز, دوسری کوٹلی لائنز, تیسری پک مظفر آباد ٹائیگرز, چوتھی پک میرپور رائلز, پانچویں پک اوور سیز وارئیرز اور چھٹی پک راولا کوٹ ہاکس کی ہو گی۔