سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کا معتبر ترین میڈیکل جریدہ لین سیٹ بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف چیخ اٹھا۔جریدے نے کشمیر کی حالت زار پر اداریہ لکھ دیا جس پر بھارت کی میڈیکل تنظیمیں تلملا اٹھیں، لین سیٹ نے ادارئیے میں لکھا ہے کہ کشمیر کے مستقبل پر خوف اور غیر یقینی کے بادل چھا چکے ہیں، کشمیر کی ا ٓدھی آبادی ذہنی مریض بن چکی ہے ۔مقبوضہ وادی میں ڈپریشن ، ذہنی دبائو غیر معمولی حد تک پہنچ چکا ہے ۔ہر پانچ میں سے ایک کشمیری کے گھر میں کسی نہ کسی کو شہید کیا جاچکا ہے ۔کشمیریوں کو سب سے پلہے بہتر صحت کی سہولیات دینا ہوں گی۔صحت کی سہولیات نہ ملنے پر خطہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے ۔