لاہور(پ ر )کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت دنیاکا ہرباضمیر انسان کشمیر بحران سے مایوس اور انتہائی پریشان ہے ۔امریکا، برطانیہ اورکینیڈا سمیت یورپ کاایساکوئی ملک نہیں جہاں کشمیرمیں بھارتی بربریت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے نہ ہوئے ہوں۔اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران بھی کئی ملین افراد نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اورعالمی سربراہان پرکشمیربحران کے پرامن وپائیدارحل کیلئے زوردیا ۔اگردنیا کی مقتدرقوتوں نے تنازع کشمیر کے تصفیہ کیلئے اپناکلیدی اورتعمیری کردارادانہ کیا توپرامن مظاہرے پرتشددمظاہرے بن سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کاشانہ ویلفیئرہوم کے باہر کاشانہ کی بیٹیوں کے ہمراہ کشمیری شیرخواربچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔