اسلام آباد( خبر نگار، لیڈی رپورٹر)مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد میں ایک اور بڑا مارچ ہوگا۔ کشمیر ملین مارچ کے نام سے ہونے والا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس میں لاکھوں افراد 5کلومیٹر طویل کشمیر کا پرچم لہراکرمظلوم کشمیریوں سے زبردست انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔اتوار20اکتوبر کو ہونے والے کشمیرملین مارچ کی قیادت جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرمین اور جنرل حمید گل مرحوم کی بیٹی عظمیٰ گل کریں گی ۔ جناح ایونیو ڈی چوک سے ایف نائن پارک تک ہونے والا یہ پروگرام دوپہر ایک بجے شروع ہو گا جس میں طویل ترین کشمیر کا پرچم لہرا کرعالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔