واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکہ میں سکھوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے میں صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دو روزہ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں ، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ مودی حکومت کے ناروا امتیازی سلوک پر بات کریں۔ مقررین کا کہنا تھا بھارت کی فاشسٹ حکومت آئینی، قانونی اور اخلاقی حدود کو پار کر چکی ہے ۔بھارت میں بسنے والی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں ۔کشمیریوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والا ظلم نازی دور کی یاد تازہ کر رہا ہے ۔ مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر صدر ٹرمپ نے بھارت جا کر کشمیر و دیگر ایشوز پر بات نہ کی تو وہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔