اسلام آباد (نامہ نگار ) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پتا ہونا چاہئے امن لاشیں گرانے سے نہیں آتا، امید ہے پاکستانی عوام کی طرح کشمیریوں کو بھی ایک نئی صبح دیکھنا نصیب ہوگی، کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں آج بھی پاکستان کی صدائیں گونجتی ہیں۔شجرکاری مہم میں پودا لگانے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا قوم کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، سبز ہلالی پرچم کی طرح پاکستان کو سرسبز بنائیں گے ۔ کشمیریوں کو نومنتخب حکومت اور عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔ دعا ہے نومنتخب حکومت کشمیریوں کی توقعات پر پورا اترے ۔ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بین الاقوامی سطح پر موثر پیغام دیا جائے ۔کشمیری قیادت کے مشورے سے تمام مسائل کا حل نکالا جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرایا جائے ۔بھارت مسئلہ کشمیر میں شکست تسلیم کر چکا ہے ، مسئلے کو حل کئے