لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی دو روزہ ڈرامہ ’’رنگ لائے گا لہو‘ ‘پیش کیا گیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں پر غیر قانونی پر قابض نہیں رہ سکتا ،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، لاہور آرٹس کونسل الحمرا فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں ڈراموں ، سیمینارز ،نمائشوں ،یوتھ کنونشوں ودیگر تقریبات کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔