اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نراوینے کے حالیہ الزامات اورد ھمکیوں کو مسترد کر دیااورعالمی برادری سے بھارتی عزائم کانوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھاکہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ان کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مقامی مزاحمت پر بھارتی ظلم وبربریت کا نتیجہ ہے ۔ حق خودارادیت کے لیے قانونی جدوجہد کودہشت گردی قراردینے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگی۔عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اورامن کیلئے خطرہ ہیں،خطے کے امن واستحکام کے لیے عالمی برادری بھارت کو ذمہ دارانہ طریقے پر چلنے کیلئے کہے ۔ عالمی برادری کوصورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے بھارت پر زوردینا ہوگا کہ علاقائی امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔