لاہور (92نیوزرپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ نبیل قریشی نے اکاؤنٹ معطلی کی اطلاع انسٹاگرام پر دی اور لکھا کشمیری مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر انکا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔ نبیل کے فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی۔ ایک مخصوص بھارتی گروپ کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے کارروائی کر کے اکاؤنٹ معطل کیا۔ٹوئٹر قبل ازیں متعدد پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس معطل کر چکا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ٹوئٹر کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔