پیرس (92 نیوزرپورٹ، نیٹ نیوز)فرانسیسی میڈیانے بھی کشمیرمیں مودی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ فرانس 24نے تشویشناک رپورٹ جاری کردی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق سرینگرکوبھوت نگرمیں تبدیل کردیاگیا،کشمیریوں کے صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا،آزادی کشمیریوں کا مقصدبن چکا اور وہ جان کی بازی لگانے پر بھی تیار ہیں۔،مقبوضہ کشمیرکی مساجدپرتالے لگ چکے ۔ لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے اور وہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے پرمٹ کے بغیر کہیں نکل بھی نہیں سکتے ۔ کشمیری رضاکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے جبکہ ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے ۔