کابل،اسلام آبادو (92نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں دشت بارچی کے سید الشہدا سکول پر راکٹ حملے اور دھماکوں میں 30طلبہ سمیت 50افراد جاں بحق اور 100زخمی ہو گئے ۔پاکستان نے کابل میں سکول پردہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی،خوشحالی،مستحکم اور امن عمل کیلئے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے ،طالبان نے حملے کی تردید کی ہے ،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل نے کہا ہے کہ طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی توافغانستان میں امریکی فوج دوبارہ آجائیگی۔ عینی شاہدین اور حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں یکے بعد دیگرے 3دھماکے ہوئے ،کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی،امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ ہیں،طالبان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی توامریکی فوج دوبارہ آئے گی۔