لاہور(سٹاف رپورٹر)کل مسالک علمائبورڈ کے زیر اہتمام مظلوم مدینہ سیدنا عثمان غنی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کا انعقاد جامعہ بیت القران گلبرگ لاہور میں کیا گیا۔سیمینار سے مولانا محمد عاصم مخدوم ،پروفیسر سید محمود غزنوی،مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانا محمد شفیق بٹ،مولانا افضل حیدری سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ حضرت سیدنا عثمان غنی کی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ رہے گی۔اگر کوئی''پاکستان'' کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا چاہتا ہے تو پھر اسے خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سادگی اپنانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں سیدنا عثمان غنی کی سیرت و کردار کو اپنانا ہو گا۔