لاہور (شوبزرپورٹر) کلاسیکل موسیقی کے نامور گائیک ، کمپوزراستاد غلام حیدر خان(فخر موسیقی) انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر پچاسی برس تھی ۔ استاد غلام حیدر خان طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے ۔گزشتہ روز طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ استاد غلام حید رخان مشہور کلارنٹ نواز استاد صاد ق علی خان مانڈو کے بیٹے تھے ۔