اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن جھادیو پر اپنا تحریری جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میں جمع کرادیا، جس میں مودی سرکار کے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے ، کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے ، پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے ، پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی جواب 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ، اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا،پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے ۔