اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز کیلئے تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کی کاپی لواحقین نواز شریف اور مریم نواز کو ارسال کی جائے گی۔ تعزیتی قرارداد میں کلثوم کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،آمریت کے خلاف کلثوم نواز کی کاوش کو آنے والے ادوار میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام خاندان اور کارکنان کو صبر و جمیل اور حوصلہ عطاء فرمائے ۔