کراچی (سٹاف رپورٹر) کلفٹن میں بنگلے سے روسی قونصلیٹ کے ملازم کی لاش ملی۔ کلفٹن کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں بنگلہ نمبرڈی 1/160 جلبانی اسٹریٹ سے روسی قونصلیٹ کے ملازم 62 سالہ ولیڈ میرانتھونی کی لاش ملی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ بنگلے میں رہائش پذیرافراد نے بتایا ہے کہ ولیڈ میرکی موت طبعی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت معلوم ہوسکے گی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش روسی قونصلیٹ کے حوالے کردی۔