کیپ ٹائون (سپورٹس ڈیسک) سابق جنوبی افریقن آل رائونڈر لانس کلوزنر دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ (بیٹنگ) مقرر ہو گئے ، وہ سیریز کے دوران پروٹیز بلے بازوں کی راہنمائی کریں گے ۔وینسنٹ بارنز اسسٹنٹ کوچ (بائولنگ) جبکہ جسٹن اونٹانگ اسسٹنٹ (فیلڈنگ) کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کلوزنر کو 49 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اس سے قبل ڈولفنز ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ رہ چکے ہیں۔