لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کم عمر پاکستانی ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا،نوجوان ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی جس میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے بارے میں بات چیت کی گئی،اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ میکائیل علی بیگ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر کا سرٹیفکیٹ بھی دیا،میکائیل علی بیگ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا بھی دورہ کیا اور ٹینس بھی کھیلی۔