اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ نو عمر آسکر نے ایک پیار بھرا پیغام لکھ کر بابر اعظم سے محبت کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔سمرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ سے آسکر کے ہاتھ سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا گیا جس میں 5سالہ آسکر کی وہ تصویر بھی چسپاں تھی جس میں بابر اعظم نے اپنے نوعمر مداح کو گود میں اٹھایا ہوا ہے ۔ نوعمر مداح نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اْن کا تعلق پاکستان سے ہے۔