برسلز (سپورٹس ڈیسک) بلجیم کی سابق سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز نے دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور تین مزید گرینڈ اپنے نام کئے ۔2012ء میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔