نیویارک (ویب ڈیسک)یوں تو آپ نے بڑوں اور بچوں سمیت اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن چند سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔تصویر میں نظر آنے والے اس امریکی بچے کو ہی دیکھ لیں جس نے پہلی ہی بار ریوبک کیوب چند سیکنڈ میں حل کرڈالا۔امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے 3سالہ خلیل فائر نامی بچے نے اپنے دوست کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا اور پھر پہلی بار ہی اس پزل کی گتھی کو با آسانی سلجھا کر نہ صرف اپنے والدین بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔