کراچی (سپورٹس رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جم خانہ کے باسکٹ بال کورٹ پرشہر کراچی کی رونق کی بحالی اور قیام امن ،ترقی اور خصوصاً شہر قائد کو اسپورٹس سٹی بنا نے کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے بے مثال خدمات کے اعتراف میں جاری کمشنر کراچی ایس ایس بی کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے نتائج برآمد ہوگئے ۔ پہلے میچ میں بیکن ہائوس جوہر کیمپس نے کے ایم اے کالج سینئر کو 23کے مقابلے میں 26باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح ٹیم کی بسمہ 14 ،وجیہہ8اور علیشبہ نے 4جبکہ رنرز اپ ٹیم کیلئے حبیب النساء اور سدرہ نے 8،8پوائنٹس اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں بیکس ہاوئس پی ای سی ایچ ایس کیمپس نے کے ایم اے کالج جونیئر کو21کے مقابلے میں24باسکٹ پوائنٹس سے مات دی ۔فاتح ٹیم کی حریم 10،سارہ اور ایمان نے 6، 6 جبکہ رنرز اپ کلب کیلئے آصفہ نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں بحریہ کالج نے سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کو 26کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے ڈھیر کردیا ۔فاتح کلب کی انوشہ 16،ایمن 7اور اُمنہ 6جبکہ رنرز سائیڈ کیلئے لائبہ تبریز 10اور شیزا نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔ان میچز میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،انجینئر زین العابدین اور سید مصنف شاہ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار ،فائزہ اور اسماء تھیں۔