لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی ہدیت پر جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ میں صفائی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں واسا، ایم سی ایل اور لاری اڈا کے عملہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے کہا کہ سیوریج لائن کی خرابی اور ڈرینز کو کلیئر کر دیا گیا ہے ۔